نیا سال نئی امیدوں اور ترغیبوں کے ساتھ ہم اپنے کسان بھائیوں کی رہنمائی کے لئے پرعزم ہیں۔ انشاءاللہ، اس سال کی شروعات کے ساتھ ہم اپنی زراعت میں جدیدیت کے فروغ کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ ہمارا کسان خوشحال، ترقی یافتہ اور مستحکم ہو۔ کیونکہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ خوشحال کسان ہی سرسبز بلوچستان کی بنیاد ہیں، اور ہماری یہی کوشش ہے کہ ہم اسے ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں۔